مندرجات کا رخ کریں

تخسید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تخسیدی تعامل کی وضاحت

عملِ تّخسِید (عربی سے تخفیف و تکسید کا اِختصار۔ انگریزی: Redox) اُن کیمیائی تعاملات کو کہاجاتا ہے جن میں جوہروں کی تکسیدی عدد تبدیل ہوجاتی ہے۔ یا وہ کیمیائی تعاملات جن میں دو کیمیائی عناصر کے درمیان برقیوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔

لفظ تخسید دو الفاظ کے جوڑ توڑ سے بنا ہے: تخفیف و تکسید۔

تکسید

[ترمیم]

ایک کیمیائی تعامل جس میں آکسیجن کسی عنصر یا مرکب کے ساتھ مل جاتا ہے یا وہ عمل جس میں کوئی ایٹم برقیے کھو دیتا ہے۔ عملِ تکسید (Oxidation) کہلاتا ہے۔

عملِ تکسید کسی جوہر، سالمہ یا آئن کا برقیوں کو کھونے کے عمل کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک تعامل جس میں آکسیجن کسی دوسرے عناصر یا اشیاء سے ملاپ کر کے ان کے آکسائڈز پیدا کرتا ہو۔ عملِ تکسید کہلاتا ہے۔

عناصر میں آکسیجن کے اضافے کا عمل عملِ تکسید کہلاتا ہے۔

کسی مرکب سے ہائیڈروجن کا علاحدہ ہو جانا بھی عملِ تکسید کہلاتا ہے۔

ایک طریقہ یا تعامل جو برقیوں کی علیحدگی یا نقصان کے ذریعے عمل میں آئے۔

ایک طریقہ یا تعامل جو برقیوں کے نقصان سے عمل میں آئے وہ تکسید کہلاتا ہے۔

تخفیف

[ترمیم]

عملِ تخفیف (Reduction) کسی جوہر، سالمہ یا آئن کا برقیوں کو پانے کے عمل کو ظاہر کرتا ہے۔

عملِ تخفیف ایک کیمیائی طریقہ ہے جس میں ملوث ہوتے ہیں۔

1. آکسیجن کی کسی شے سے علیحدگی 2. ہائیڈروجن کا کسی شے میں اضافہ 3. کسی شے میں الیکڑانوں کا حصول

تخفیف کا مطلب ہے کسی شے سے آکسیجن کا علاحدہ ہو جانا۔

یا

تخفیف کا مطلب ہے کسی شے میں برقیے کا اضافہ ہے۔

ایک طریقہ یا تعامل جس میں کوئی شے برقیے کو حاصل کرتی ہے۔

ایک طریقہ یا تعامل جو برقیوں کے حصول سے عمل میں آئے وہ تخفیف کہلاتا ہے۔

تخسیدی تعاملات کی مثال

[ترمیم]

اس کی ایک اچھی مثال آبگر اور فلورین کے مابین تعامل ہے:

ہم اِس کُل تعامل کو دو حصّوں میں لکھ سکتے ہیں:

تکسیدی تعامل

اور تخفیفی تعامل:

مزید دیکھیے

[ترمیم]
  翻译: