شنگھائی ورلڈ فنانشل سینٹر
Appearance
شنگھائی ورلڈ فنانشل سینٹر (سادہ چینی: 上海环球金融中心؛ روایتی چینی: 上海環球金融中心) چین کے شہر شنگھائی میں زیر تعمیر ایک بلند عمارت ہے۔ یہ ایک کثیر المقاصد عمارت ہو گی جس میں دفاتر، دکانیں اور ہوٹل شامل ہوں گے۔ ہوٹل 175 کمروں پر مشتمل ہو گا جو 2008ء کے وسط میں پارک حیات شنگھائی کے طور پر کام شروع کرے گا۔ اس عمارت کا سنگ بنیاد 1997ء میں رکھا گیا تھا اور جدول کے مطابق یہ 2008ء میں مکمل ہوگی۔ ورلڈ فنانشل سینٹر میں کل 101 منزلیں ہوں گی جبکہ عمارت کی کل بلندی 492 میٹر (1614 فٹ) ہوگی۔