مندرجات کا رخ کریں

فعلیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فعلیات، علم افعال الاعضا، منافع الاعضاء یا عضویات (انگریزی: Physiology) ؛ جانداروں کے جسم، اعضاء اور خلیات کے میکانیکی و حیاتی کیمیائی افعال کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔ بادی النظر میں اس علم کو جانداروں کی دو بڑی اقسام، حیوانات و نباتات، کے لحاظ سے حیوانی فعلیات و نباتی فعلیات میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اس تقسیم میں ایک قابل توجہ بات یہ ہے کہ فعلیات کے اصول اپنی جگہ کائناتی ثابت ہوتے ہیں یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اصول و عوامل کہ جن کے تحت کسی نبات یا پودے کا جسم یا خلیہ اپنے افعال انجام دیتا ہے وہی اصول صحت کے ساتھ حیوان کے جسم یا خلیے کی فعلیات پر بھی نافذ العمل ہوتے ہیں۔ ایک اور قابل ذکر بات یہ کہ اس شعبۂ فعلیات میں جانداروں کے افعال کے مطالعے سے مراد ان کی حالتِ صحت کے افعال سے ہوتی ہے اور جب یہ حالتِ صحت برقرار نہ رہے اور کیفیتِ مرض (disease) طاری ہو جائے تو ایسی صورت میں افعال کا مطالعہ فعلیات کے دائرۂ کار سے نکل کر امراضیات (pathology) کی حدود میں داخل ہو جاتا ہے۔

  翻译: