منطقی استدلال
Appearance
علمِ استدلال میں منطق کی مدد سے کسی بھی چیز کے بارے میں استدلال کرنا، منطقی استدلال کہلاتا ہے۔ انگریزی زبان میں اسے logical reasoning بھی کہا جاتا ہے۔ ایک منطقی استدلال تین چیزوں پر مبنی ہوتا ہے:
- ایک شرط اولین (precondition) جس کی مدد سے کسی چیز کے انجام تک پہنچا جا سکے؛
- ایک اصول (rule) جس کو استعمال کر کہ کسی شرط اولین کو انجام تک پہنچایا جا سکے؛ اور،
- ایک انجام (conclusion) جس تک ان دیگر شرائط اور اصولوں کو استعمال کر کہ پہنچا جا سکے۔
ان تین چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منطقی استدلال کی تین بنیادی اقسام ظاہر ہوتی ہیں:
- استخراجی استدلال (deductive reasoning)
- استقرائی استدلال (inductive reasoning)
- قیاسی استدلال (abductive reasoning)
استخراجی استدلال میں کل سے جزو کی طرف جبکہ استقرائی استدلال میں جزو سے کل کی طرف سفر کیا جاتا ہے