مندرجات کا رخ کریں

وال اسٹریٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وال اسٹریٹ کا ایک نظارہ، نیو یارک بازار حصص (NYSE) واضح ہے

وال اسٹریٹ (انگریزی: Wall Street) امریکا کے شہر نیو یارک کی ایک مختصر شاہراہ ہے۔ اسے شہر کے مالیاتی مرکز کے تاریخی قلب کی حیثیت حاصل ہے اور نیویارک بازار حصص کا پہلا مستقل ٹھکانہ بھی یہی شاہراہ ہے۔

امریکی مالیاتی مارکیٹوں اور مجموعی مالیاتی اداروں کے لیے بھی "وال اسٹریٹ" کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ نیویارک کے بیشتر مالیاتی اداروں کے صدر دفاتر اب وال اسٹریٹ پر موجود نہیں ہے بلکہ مین ہٹن کے زیریں اور مرکزی علاقوں، فیئر فیلڈ کاؤنٹی، کنیکٹیکٹ یا نیو جرسی میں ہیں۔ جے پی مورگن چیز، جو یہاں قائم آخری بڑا ادارہ تھا، نے نومبر 2001ء میں 60 وال اسٹریٹ میں واقع اپنا صدر دفتر ڈوئچے بینک کو فروخت کر دیا تھا۔

تاریخ

[ترمیم]

ولندیزیوں نے 17 ویں صدی میں قبضے کے دوران مقامی ہندی قبائل اور انگریزوں کے حملوں سے بچنے کے لیے ایک دیوار قائم کی تھی جس کی وجہ سے اسے "وال اسٹریٹ" کہا جاتا ہے۔ انگریزوں نے قبضے کے بعد 1699ء میں اس حفاظتی دیوار کا خاتمہ کر دیا۔

اصطلاح

[ترمیم]

وال اسٹریٹ کی اصطلاح اب کسی بھی شہر کے اقتصادی مراکز کی اس اہم شاہراہ کے لیے استعمال ہوتی ہے جہاں بڑے کاروباری اداروں کے دفاتر واقع ہوں جس طرح کراچی، پاکستان میں واقع آئی آئی چندریگر روڈ کو "پاکستان کی وال اسٹریٹ" کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  翻译: