مندرجات کا رخ کریں

ویکیمیڈیا تحریک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیمیڈیا تحریک
قِسمصارفین، چیپٹر، موضوعاتی تنظیمیں اور متعدد صارف گروپ کی رضاکارانہ خدمات
توجہ مرکوزآزاد اور ویکی پر مبنی انٹرنیٹ منصوبے
خدماتویکیپیڈیا، ویکی لغت، ویکیمیڈیا العام، ویکی ڈیٹا، ویکی اقتباس، ویکی کتب، ویکی ماخذ، ویکی انواع، ویکی اخبار، ویکی جامعہ اور ویکی سفرنامہ
نیز میڈیاویکی سافٹ ویئر کی تصنیف و ترمیم
ویب سائٹmeta.wikimedia.org

ویکیمیڈیا تحریک (انگریزی: Wikimedia movement) یا صرف ویکیمیڈیا ایک عالمی تنظیم ہے جو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے منصوبوں میں کام کرنے والوں کے تعاون کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ تحریک پہلے پہل صرف ویکیپیڈیا برادری کے لیے بنائی گئی تھی مگر بعد میں دوسرے منصوبوں تک اس کا دامن وسیع کر دیا گیا اور اب تک ویکیمیڈیا العام، ویکی ڈیٹا اور میڈیاویکی سمیت کئی منصوبوں کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔ دنیا بھر کی تنظیمیں ان رضاکاروں کا تعاون کرتی ہیں جن میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، موضوعی تنظیمیں اور متعدد صارف گروپ شامل ہیں۔

لفظ ویکیمیڈیا ویکی اور میڈیا (ذرائع ابلاغ) کا مرکب ہے جسے امریکی مصنف شیلڈون ریمپٹون نے 2003ء میں انگیریزی میلنگ لسٹ کے لیے لکھے ایک مضمون میں سجھایا تھا۔<</ref> name="Rampton, Sheldon (March 16, 2003). "Wikipedia English mailing list message"."> {{حوالہ ویب}}: استشهاد فارغ! (معاونت)</ref> جس وقت انھوں نے یہ نام دیا تب ویکی لغت کو جیمی ویلز کی رہنمائی میں دوسرا ویکی منصوبہ بنے دو ماہ ہو چکے تھے اور ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے اعلان اور تشکیل کو تین ماہ باقی تھے۔<</ref></ref> name="Rampton, Sheldon (March 16, 2003). "Wikipedia English mailing list message"." /> ویکیمیڈیا کو ویکی پروجیکٹ بھی کہا جاتا ہے۔

ویکیپیڈیا تنظیم

[ترمیم]

ویکیپیڈیا تنظیم دراصل آن لائن دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا میں ترمیم کرنے والوں اور مضمون نگاروں کی ایک تنظیم ہے۔ صارفین اور منتظمین اس تنظیم کا حصہ ہیں۔ ویکیپیڈیا میں ایک مجلس مصالحت بھی ہوتی ہے جو صارفین کے مابین نزاعات میں ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر حل کرنے کوشش کرتی ہے۔ اس کمیٹی کو پابندی عائد کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ نیز یہ تعین کرتی ہے کہ کس صارف کو کون سے اختیارات دیے جائیں۔

منصوبے

[ترمیم]

ویکیمیڈیا کے منصوبے درج ذیل ہیں:

تنظیمیں

[ترمیم]
ویکیمیڈیا تحریک، ایک جائزہ
  ویکیمیڈیا ابواب (نیلے رنگ میں)
  ویکیمیڈیا کے صارف گروپ جغرافیائی فوکس کے ساتھ (ہرے رنگ میں)

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن

[ترمیم]

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن (WMF) امریکا کی ایک غیر منافع بخش خیراتی تنظیم ہے۔ اس کا مرکزی دفتر سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔ ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ االمعارف اور ویکیمیڈیا العام جیسی تحریکوں کے زیادہ تر ڈومین نام ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر ملکیت ہے۔

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی بنیاد 2003ء میں جیمی ویلز نے ویکیپیڈیا اور دوسرے پروجیکٹوں کے غیر منافع بخش سرمایہ کاری کے ذریعے کے طور پر رکھی۔ اس کا مقصد ہے: "دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑنا اور ان کو وسائل مہیا کرنا تاکہ وہ تعلیمی مواد کو جمع کریں، انھیں وسعت دیں اور ان مواد کو موثر طریقے پر دنیا بھر میں تقسیم کریں۔ نیز یہ تعلیمی مواد ہر ایک کو مفت دستیاب ہو اور کسی طرح کے حقوق محفوظ نہ ہوں۔" ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے 2015ء کے مالیاتی گوشوارے کے مطابق 2015ء میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کا بجٹ $72 ملین تھا جس میں سے $52 ملین ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے کام کاج پر خرچ ہوا اور اس کے ذخیرے میں $82 ملین کا اضافہ ہوا۔ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن عطیات پر منحصر ہے۔ اوسط عطیہ $15 کا ہوتا ہے۔

چیپٹر

[ترمیم]

چیپٹر ایک طرح کی تنظیمیں ہیں جو مخصوص جغرافیائی علاقوں میں، جن میں زیادہ تر ممالک ہوتے ہیں، ویکیمیڈیا پروجیکٹ کو تعاون فراہم کرتی ہیں۔ فی الحال کل 41 ابواب ہیں۔ Wikimedia Deutschland (ڈبلیو ایم ڈی ای) سب سے بڑا چیپٹر ہے جس کا کل بجٹ €20 ملین ہے۔ ڈبلیو ایم ڈی ای ایک ملین یورو ان کارپوریشنوں کے لیے مختص کرتا ہے جو عطیات جمع کرتی ہیں۔ باقی €4 ملین ڈبلیو ایم ایف کو بھیج دیتا ہے۔ ایک جیسا طریقہ کار اپنائے رکھنے کے لیے تمام چیپٹر ایک ہی طریقہ کار اختیار کرتے ہیں اور فنڈ تقسیم کرنے والی کمیٹی سے اپنے سالانہ بجٹ کی درخواست کرتے ہیں۔

تمام منصوبوں کے انٹرنیٹ ڈومین کے مالک ہونے کی حیثیت سے ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ملکوں کی ویب سائٹ سے ہونے والی عطیات کا ایک حصہ مانگتا ہے یا کسی دوسرے چیپٹر کو رقم ادا کرتا ہے۔ چیپٹر اور موضوعاتی تنظیموں کے ذریعے کل 4 Mio USD تقسیم ہوئی ہے۔ اس کی قانونی بنیاد فاؤنڈیشن کے ساتھ "چیپٹر کی منظوری" ہے۔

موضوعاتی تنظیمیں

[ترمیم]

موضوعاتی تنظیموں کا قیام ویکیمیڈیا کے منصوبوں کو مرکزی علاقے میں تعاون دینے کی غرض سے ہوا۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد تنظیم ہے۔

صارف کے گروپ

[ترمیم]

صارف کے گروپ کے لیے ابواب اور موضوعاتی تنظیموں کے مقابلے میں رسمی ضروریات کم ہوتی ہیں۔ یہ گروپ ویکیمیڈیا منصوبوں کی کسی خاص تھیم، موضوع، عنوان یا قضیہ کی بنیاد پر یا پھر علاقائی طور تعاون کرتے اور تشہیر کرتے ہیں۔ 2016ء کی ابتدا میں اس طرح کے 55 گروپ تھے۔ ایک بار کسی کمیٹی کے الحاق سے یہ گروہ منظور شدہ ہو جائے پھر ان پر فاؤنڈیشن کے "صارف گروپ کے معاہدے اور ضابطہ اخلاق" کا اطلاق ہو جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  翻译: