ویکیپیڈیا:محرک تصاویر
محرک تصاویر ایک خاص قسم کا صارف اختیار ہے۔ یہ تجربہ کار اور برسرعمل صارفوں کو املاف کے ناموں کی تبدیلی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
کوئی بھی منتظم اس اختیار کو اپنے صوابدید کے مطابق بااعتماد صارفوں کو عطا کرسکتے ہیں جو اکثر میڈیا سے وابستہ املاف پر کام کرتے ہیں۔ حالانکہ کوئی طے شدہ لوازم موجود نہیں ہیں، مگر یہ ضروری ہے کہ صارفین ویکیپیڈیا کی تصاویر اور میڈیا پالیسیوں سے بخوبی واقف ہوں (خصوصًا ناموں کی تبدیلی کے لیے اس دستاویز میں موجود رہنمایانہ خطوط)، تصاویر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہونا چاہیے اور یہ کہ نام تبدیل کرنے کا عمل کس طرح کام کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ویکیمیدیا العام اور دیگر متعلقہ تجربے کو بھی خاطر میں لایا جاسکتا ہے۔
یہ اختیار عمومًا نووارد صارفوں کو دیا نہیں جاسکتا ہے، قطع نظر اس کے اُس کے اپلوڈکردہ املاف کی تعداد کم ہو یا زیادہ۔
یہ کس طرح کام کرتا ہے
[ترمیم]ویکیپیڈیا پر اپلوڈ کردہ تصاویر کے نام صرف منتظمین، محرکین تصاویر اور ویکیمیڈیا مضیفوں (اسٹیورڈز) کی جانب سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ ان زمروں کے صارفین کا حصہ ہیں، تو آپ ملف کی منتقلی کا حق رکھتے ہیں، اور "منتقل کریں" کے ٹیب کا استعمال کرسکتے ہیں، جیسے کہ آپ عام صفحات پر کرسکتے ہیں۔
العام پر اپلوڈ املاف
[ترمیم]ویکیمیڈیا العام پر اپلوڈ کردہ املاف کے نام ویکیمیڈیا منتطمین یا محرکین تصاویر کی جانب سے نہیں بدلے جاسکتے ہیں۔ انہیں بدلنے کی درخواست کے لیے ویکی میڈیا العام:املاف کے نام کی تبدیلی کی ہدایات ملاحظہ فرمایئے۔
املاف کے رجوع مکرر
[ترمیم]جب بھی کوئی صفحہ منتقل ہوتا ہے، ایک رجوع مکرر منتقلی کے دوران باقی رہتا ہے۔ عام طور سے رجوع مکرر اصل صفحے پر باقی رہنا چاہیے، تاہم اگر اصل نام ویکی پالیسیوں اور رہنمایانہ خطوط سے متصادم ہو(خالصًا انتشار پھیلانے والا، باکلیہ اہانت آمیز، کسی کے ذاتی احوال کو منظرعام پر لا رہا ہو یا العام پر موجود املاف کے ناموں سے متصادم ہو، تو اسے حذف کرنا چاہیے۔
وہ املاف جن کے نام بدلے جا سکتے ہیں
[ترمیم]شمار. | مقصد | مثالیں (قدیم نام) | مثالیں (جدید نام) | |
---|---|---|---|---|
1 | اپلوڈ کنندے کی درخواست | |||
2 | بالکلیہ بے معنی ناموں کے بدلے تصویر میں نمودار پہلو کا نام | File:22785u9ob807b3c4f4.jpg File:DSC_1342.jpg |
File:Tower_Bridge_2009.jpg ملف:دستاویز_معاہدہ.jpg |
|
3 | گمراہ کن ناموں کی صحیح ناموں سے تصحیح | File:!My_cuTe!!_MOUSSE.JPG File:1BIGGest_nOSE_everS33n.JPG |
File:Dutch_pet_rabbit.jpg ملف:ریتیک_روشن.jpg |
|
4 | عام ذی حیات ناموں کو مخصوص سائنسی حیاتیاتی ناموں میں بدلنا | File:Unknown_insect_02.jpg File:Unidentified_flowers_HFJ.jpg |
File:Hogna_radiata_02.jpg File:Echinops_setifer_Japan.jpg |
|
5 | املاف کے ناموں کے اغلاط یا غلط تواریخ کی تصحیح | ملف:Ayres_Rock_3.png File:وان_گوف_تصویر_1787.jpg |
File:Ayers_Rock_3.png ملف:وان_گوف_تصویر_1887.jpg |
|
6 | تصاویر کے مجموعے کے ناموں کو یکساں طور پر ترتیب دینا (جن میں کوئی ایک ہی نام مختلف ہو) تاکہ سانچوں میں ان کا استعمال آسان ہو (مثلاً تصویری علامات، کسی کتاب کے اسکین شدہ صفحات، نقشہ جات، وغیرہ) | File:Bhf-BS-Icon.svg File:Icon_HST_bs_1.svg File:Dst_symbol.svg etc. |
File:BSicon_BHF.svg File:BSicon_HST.svg File:BSicon_DST.svg etc. |
|
7 | جب حد سے زیادہ یکساں ناموں میں تفریق کرنا ہو۔ | File:Ninja.jpg File:NINJA.jpg Also File:Bunny.jpg File:Bunny.jpeg File:Bunny.JPEG |
File:Ninja_1.jpg File:Ninja_2.jpg مزید File:Bunny_1.jpg File:Bunny_2.jpg File:Bunny_3.jpg |
|
8 | سب و شتم، اہانت آمیز یا غیرمتمدن زبان کو ہٹانے کے لیے جو ملف کے خلاصے کے لیے نامناسب ہو۔ | ملف:بدذات کتا.jpg ملف:بد ترین شخص.png ملف:اس نازی رہنما کو مارڈالو.JPG |
ملف:شخص کا نام.jpg | |
9 | کسی ملف کے نام کی تبدیلی جو کہ العام پر موجود ملف کے نام سے مشابہ ہو یا اس کا رجوع مکرر ہو[1] | ملف:کتا.jpg Commons:ملف:کتا.jpg' |
Commons:ملف:کتا.jpg ملف:سفید کتا.jpg |
وہ املاف جن کے نام بدلے نہیں جانے چاہیے
[ترمیم]اصولی طور پر یہ بہتر ہے کہ املاف کے مروجہ نام حسبہ رکھنا جاہیے اگرچیکہ قدرے بہتر نام بھی موجود ہوں۔ مثلاً:
- ملف:ویکی_کانفرنس_بھارت'16.jpg کو بدل کر ملف:ویکی_کانفرنس_بھارت2016.jpg کا نام صرف اس لیے نہیں بدلنا چاہیے کیونکہ ثانی الذکر کسی قدر بہتر لگ رہا ہے۔
- ↑ العام پر نام کی تبدیلی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق وہاں موجود ملف کا استعمال ممکن نہیں ہو سکے گا اگر مقامی ویکی پر اسی نام سے ملف ہو۔ ایسی صورت میں پرزور طور پر اسی وجہ سے العام پر موجود ملف کے نام کی تبدیلی کی ممانعت کی گئی ہے۔