• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

برازیل کے مقبول سیاحتی مقام پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، تمام 10 مسافر ہلاک

شائع December 23, 2024
برازیل میں طیارہ ٹکرانے سے متاثر ہونے والا گھر — فوٹو: الجزیرہ
برازیل میں طیارہ ٹکرانے سے متاثر ہونے والا گھر — فوٹو: الجزیرہ

برازیل کے جنوب میں ایک چھوٹا طیارہ مقبول سیاحتی مقام پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق برازیل کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ کینیلا سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد دو انجنوں والا پائپر پی اے-42-1000 ایک گھر کی چمنی اور دوسرے گھر کی دوسری منزل سے ٹکراتے ہوئے گراماڈو کے رہائشی علاقے میں ایک دکان سے جا ٹکرایا۔

ریو گرانڈے ڈو سل کے گورنر ایڈورڈو لیٹے نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حادثے میں طیارے کے مالک اور پائلٹ لوئز کلاڈیو گلیازی اور ان کے خاندان کے 9 افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ زمین پر موجود 17 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 12 اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گیلازی کی کمپنی گیلیازی اینڈ ایسوسیاڈوس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے سی ای او اور گیلیازی کی اہلیہ اور 3 بیٹیاں حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔

کمپنی نے لنکڈ ان پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لوئز گلیازی کو اپنے خاندان کے لیے ان کی لگن اور گلیازی اینڈ ایسوسیاڈوس کے رہنما کی حیثیت سے اپنے شاندار کیریئر کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شدید دکھ کی اس گھڑی میں گلیازی اینڈ ایسوسیاڈوس دوستوں، ساتھیوں اور کمیونٹی کی جانب سے ملنے والی یکجہتی اور محبت کے اظہار پر تہہ دل سے مشکور ہیں، ہم خطے میں اس حادثے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ بھی ہمدردی رکھتے ہیں۔

سیرا گوچا پہاڑوں میں واقع گراماڈو، خاص طور پر کرسمس کے موسم کے دوران چھٹیاں گزارنے والوں کے لیے ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔

اس سے قبل برازیل کے جنوب مشرقی شہر ونہیدو میں دو انجنوں والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 61 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024
  翻译: