• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

یاسرہ رضوی نے کم عمر مرد سے شادی کے فوائد بتا دیے

شائع December 24, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ، پروڈیوسر و لکھاری یاسرہ رضوی نے ایک بار پھر خود سے کم عمر شخص سے شادی پر بات کرتے ہوئے نوجوان مرد سے شادی کے فوائد بھی بتا دیے۔

یاسرہ رضوی حال ہی میں نیوز 365 کے اشنا شاہ کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں شادی اور تعلقات سے متعلق معاشرے میں پائی جانے والی سوچ پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کی مذہب اور قانون میں ممانعت نہیں ہوتی لیکن سماج انہیں ممنوعہ بنا دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے کام اور گناہ ایسے ہی جنہیں معاشرہ خود پروان چڑھاتا ہے اور پھر ایسے غلط کاموں پر رونا دھونا بھی شروع کردیا جاتا ہے۔

خود سے کم عمر شخص سے شادی کے فوائد کیا ہوتے ہیں؟ کے سوال پر یاسرہ رضوی نے بتایا کہ اس کے بہت سارے فوائد ہوتے ہیں۔

یاسرہ رضوی کا کہنا تھا کہ نوجوان شخص زیادہ طاقتور ہوتا ہے، اس لیے ان میں گھر کے تمام کام کرنے سمیت زندگی کو آگے اور بہتر انداز میں بڑھانے کی توانائی بھی ہوتی ہے۔

ان کے مطابق خود سے کم عمر مرد سے شادی کرنے کا یہ بھی فائدہ ہے کہ بیوی اسے گھر کے تمام کام کرنے کا کہ سکتی ہے اور وہ اہلیہ کا حکم مان کر تمام کام سر انجام بھی دے سکتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ لیکن اگر خود سے زائد العمر شخص سے شادی کی جائے تو مرد کا حکم زیادہ چلتا ہے اور پھر ایسے مرد سے ’ابو‘ جیسی فیلنگ بھی آتی ہے، ان سے باقی کام کرنے کا نہیں کہا جا سکتا۔

یاسرہ رضوی کے مطابق نوجوان افراد نہ صرف گھریلو کام بلکہ دوسرے سماجی مسائل اور تکنیکی کام بھی زیادہ بہتر انداز میں کرتے ہیں، اس لیے ایسے افراد سے شادی فائدہ مند ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہب میں بھی شادی کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، البتہ سماج میں ایسے اقدامات پر باتیں کی جاتی ہیں، دوسری طرح دیکھا جائے تو بڑی عمر اور چھوٹی عمر کے لوگوں کے درمیان گناہ کا رشتہ بھی ہو رہا ہوتا ہے۔

ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اشنا شاہ نے بھی اعتراف کیا کہ خود سے کم عمر شخص یا ہم عمر شخص سے شادی کے فوائد ہوتے ہیں۔

اشنا شاہ نے بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے ڈھائی سال کم عمر ہیں لیکن اس باوجود ان کے شوہر ان کی طرح توانائی سے بھرپور رہتے ہیں، انہیں بہت ساری چیزوں اور کاموں کا پتا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ یاسرہ رضوی نے 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

شادی کے وقت یاسرہ رضوی کی عمر 34 سال تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے، ان کے ہاں 2021 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024
  翻译: