علی عن ولی اللہ

علی عن ولی اللہ

علی عن ولی اللہ

No alt text provided for this image


آپ فلسفہ سمجھنے کی کوشش کرینگے تو سمجھ آجائیگا۔۔۔

بےشک علی حق ہے !!! ہر عبادت میں ولایت علی ضروری ہے ۔۔۔۔ اس فلسفے کا مقصد آپکی نیت سے ہے زبان سے ادا کریں یا نہ کریں لیکن دل اس بات کی گواہی دیتا ہے ۔ علی کا کام اس دنیا میں کیا تھا اور ہمارا کام کیا ہے تو بات سمجھ آجائیگی ورنہ صرف الفاظ کے پیچھے جھگڑے رہینگے ۔ نیتوں کے فیصلے اللہ کرنے والا ہے کس کے دل میں کیا ہے وہ نہ میں جانتا ہوں اور نہ آپ بس اللہ ہی ہے جو سب جانتاہے ۔

**********علی عن ولی اللہ**********

میرے بھائیوں مجھے ایک بات بتائیں " تمام سنی اور شعیہ حضرات " ، کیا آج ہم اپنے اپنے مسلکوں کو اور اپنے اپنے ملاوں کو فالو کر رہے ہیں یا پھر دین محمدی یعنی قرآن ؟؟؟

بھائیوں اللہ کی رسی کو اور اہل بیت کی اطاعت کو مضبوطی سے پکڑ کر چلنے کو کہا تھا ؟؟ یا پھر ملا کی رسی کو ؟؟؟؟ آج ہر کوئی ملا کی رسی کو پکڑا ہوا ہے۔

مجھے یہ بات بتائیں کہ جو حضرت علی کے ساتھ ہیں کیا وہ واقعی علی کے ساتھ ہیں؟؟؟ آج بھی کیا انکی زندگی بلکل علی جیسی گز رہی ہے ؟؟ کیا ہمارے امی ابو میں علی اور فاطمہ جیسی تمام تر خصوصیات ہیں ؟؟ نہیں نہ!!!! تو پھر ہم یہ کیسے سوچ بھی سکتے ہیں کے ہماری اولاد حسن اور حسین جیسی پیدا ہو جائے گی جو اسلام یعنی اللہ کا قانون اور علی کی ولائیت کو اس دنیا میں قائم کرنے کے لئے اپنی جان تک قربان کرنے کو تیار ہوجائیگی ۔

بھائیوں اللہ کے پاس تکے نہیں لگتے ہم کو خود علی اور فاطمہ جیسا بنا ہوگا تب جا کے ہمارے گھروں سے حسن اور حسین جیسی اولادیں نکلینگیں جو حق اور باطل کے فرق کو کسی مسلک کا چشمہ پہنے بغیر ہی سمجھ جائیگی اور مرتے دم تک حق کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

خالی علی عن ولی اللہ موں سے کھ دینے سے ولایت قائم نہیں ہوجاتی اللہ کو بھی اور علی کو بھی معلوم ہے کہ میری ولائیت پر کون کون ہے کون ہے جو علی کو حقیقت میں ولی اللہ مانتا ہے اور اللہ کا قانون کس کس نے زمین پر قائم کیا یا کون اس راستے پر ہے ۔ موں سے 1400 سال کیا 14000 سال بھی بولتے جائیں" علی عن ولی اللہ " تب بھی کبھی علی عن ولی اللہ کا فلسفہ سمجھ نہیں آئیگا کیونکہ کوئی کتاب ہی الٹی پکڑا کر چلا گیا تھا اور آج تک اس خوف میں ہیں کے کتاب سیدھی کرلی تو معاشرہ کیا کہے گا ۔ علی کل بھی اکیلا تھا علی آج بھی اکیلا ہی ہے ۔

جو آج ہم نارے مار کر سمجھتے ہیں کہ ہم نے علی عن ولی اللہ کا حق ادا کر دیا ہم خود کو ہی بیوقوف بنا رہے ہیں ، اپنی اممی کو 500 بار i love you ammi بول دینے سے آئی لو یو کا حق ادا نہیں ہوجاتا، عمل بہت ضروری ہے اور اممی کو بھی معلوم ہے کہ اس آئی لو یو میں کتنی صداقت ہے ویسے ہی علی کو بھی معلوم ہے کہ جو علی عن ولی اللہ کا ورد کرتے گھوم رہے ہیں اس ورد میں کتنی صداقت ہے۔

" اللہ کا قانون زمین پر قائم کرنا ہی ولایت علی ہے اس کے علاوہ کوئی اور چیز ہے تو مجھے کوئی سمجھا دے۔" اللہ کی حدود کو سمجھتے ہوئے دنیا میں ہر جگہ اللہ کا قانون پریکٹس کریں ۔ جیسا علی نے کیا اور جیسا حسین نے ولایت علی کا حق کربلا میں قائم کر کے دیکھا دیا۔

No alt text provided for this image


قرآن اور حدیث کی معلومات ہوجانے سے آپ جنت میں نہیں جائینگے جنت میں جانے کے لئے آپ کو قرآن ، رسول اللہ ، علی اور فاطمہ ،صحابہ ، اہل بیت کی تمام تر وہ باتیں جو اسلام اور قرآن سے ہیں مانی سمجھنی اور سبق حاصل کرنا چائیے۔ اللہ ہم سب کو دین کو سمجھنے اور خاص کر" ولی اللہ" کا مطلب اور فلسفہ سمجھنے اور اسکی اطاعت کیسے کی جائیگی اور اس پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا کرے اور اس دنیا میں اللہ کے دین کو نافذ کرنے اور سیرت نبی ، سیرت علی ، سیرت فاطمہ اور سیرت اہل بیت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تحریر: آئی بی وائی

#iby #ibytrainings #Walayat #waliAllah #aliunwaliullah

To view or add a comment, sign in

More articles by IBY The School of Thought

Explore topics